تازہ ترینخبریںسپورٹس

پاکستان سپر لیگ 8 کے فائنل کے تمام ٹکٹس فروخت

پاکستان سپر لیگ 8 کے فائنل کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے، میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ کے 8ویں سیزن کا ملتان سے آغاز ہوگیا ہے جبکہ لاہور میں شیڈولڈ پی ایس ایل میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ دھڑا دھڑ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل 8 کے فائنل میچ کے تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکے ہیں، لیگ میچز اور پلے آف مرحلے کے میچز کے بھی 90 فیصد سے زائد ٹکٹ بک چکے۔

لاہور اور راولپنڈی میں ہونیوالے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج (منگل 14 فروری) سے ہی ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 12 مارچ کو شیڈول پی ایس ایل کی روایتی حریف ٹیموں لاہور اور کراچی کے میچ کے 90 فیصد سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

اس مرتبہ پی ایس ایل ملک کے 4 بڑے شہروں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلی جائے گی، تاہم اس سلسلے میں ہر اسٹیڈیم میں ٹکٹوں کی قیمت مختلف رکھی گئی ہے۔

راولپنڈی میں ہونیوالے میچز میں ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت 1900 اور زیادہ سے زیادہ 15 ہزار روپے ہے، اسی طرح ملتان میں ہونیوالے مرحلے میں سب سے کم قیمت جنرل کیٹیگری کے ٹکٹ کی 650 روپے ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 18 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

اگر کراچی میں ہونے والے میچز کی بات کی جائے تو وہاں بھی ٹکٹ کی قیمت بہت زیادہ رکھی گئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ 8 13 فروری سے 19 مارچ تک کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button