تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان کی الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب ملاقات کے بعد اہم مشاورت

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کی ملاقات کے بعد مشاورتی اجلاس طلب کیا۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی ملاقات کے بعد زمان پارک لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں قانونی اور آئینی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اسد عمر، فواد چوہدری، فرخ حبیب، مسرت جمشید چیمہ اور دیگر نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کی طرف سے انتخابات کی تاریخ نہ دینے کے بعد کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اجلاس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے آئینی کردار ادا کرنے کے آپشن پر بھی غور ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء کو عمران خان نے صدر مملکت سے آج ہونے والے ٹیلیفونک رابطے سے بھی آگاہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور گورنر الیکشن کی تاریخ دینے میں جان بوجھ کر تاخیر کر رہےہیں، یہ آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

آج گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور الیکشن کمیشن کے درمیان پنجاب میں انتخابات کے معاملے پر مذاکرات ہوئے۔

گورنر پنجاب نے سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات میں واضح کیا کہ عدالتی فیصلہ تشریح طلب ہے جس کے لیے قانونی راستہ اختیار کر رہے ہیں۔

بلیغ الرحمان نے اس حوالے سے انٹر کورٹ اپیل دائر کرنے کی تیاری کی ہے، درخواست بھی تیار ہے، جو ایک، دو روز میں دائر کردی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button