تازہ ترینخبریںپاکستان

لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں ایتھوپیا کے سفیر کی شرکت

لاہورپریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس پروگرام میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ نے شرکت کی۔

لاہورپریس کلب کے صدر اعظم چوہدری ، سینئر نائب صدر شاداب ریاض ، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد ، ممبران گورننگ باڈی محمد نوازسنگرا اور حافظ عدنان طارق لودھی نے معزز مہمان کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔

صدر اعظم چوہدری نے معزز مہمان کا کلب آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ایتھوپیااور پاکستان مسلم ممالک ہونے کے باعث ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں اور دونوں ممالک کی عوام ایک دوسرے کے لئے نیک جذبات رکھتے ہیں۔

ایتھوپیاکے سفیر جمال بکر عبداللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انھیں لاہور پریس کلب آکر بہت اچھا لگا ہے ، انھیں یہاں آکر جو اپنایت کا احساس ہو رہاہے وہ الفاط میں بیان نہیں ہوسکتا، زندہ دلان لاہورکے خلوص اور اخلاق سے میں بے حد متاثرہوا ہوں خاص کر لاہورکے کھانے بریانی ، کڑاہی سمیت سب کھانے بہت شاندار ہوتے ہیں اور ہماری طر ح یہاں بھی سپائسی کھانے کھائے جاتے ہیں لہذا مجھے اجنبیت کا احساس نہیں ہوتا۔

انھوں نے مزید کہاہم ایتھوپیا میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو خوش آمدید کہتے ہیں، دونوں ممالک مل کر ترقی کی نئی راہیں نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جمال بکر عبداللہ کاکہناتھا کہ پاکستان کے لوگوں کی مہمان نوازی ہمیشہ یاد رہے گی، یہاں کے کاروباری شخصیات سے خصوصی ملاقاتوں کے دوران باہمی تعاون کوفروغ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان بھی ایتھوپیا سے بہتر تعلقات کی خواہشمند ہے، ویزا پالیسی سمیت بزنس کمیونٹی کے لیے برآمدی ٹیکسز پر رعایت بارے غور جاری ہے،آئندہ ماہ پاکستان کی معروف بزنس کمیونٹی کا ایک وفد ایتھوپیا لیجارہے ہیں تاکہ وہاں سرمایہ کاری سے متعلق موجود مواقع سے انھیں آگاہ کیا جاسکے۔

اس موقع پر ایتھوپیا قونصلیٹ کے فوکل پرسن برائے ٹریڈ ڈیلیگیشن ابراہیم طواب نے بھی ایتھوپیامیں کاروباری مواقع پر سیر حاصل گفتگوکی۔ تقریب کے اختتام پر لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری نے معزز مہمان کو کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button