پریس ریلیز

سگریٹ نوشی کے رحجان کو کیسے روکا جائے

پاکستان میں تقریباً24ملین افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں جن میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے۔دنیا بھر میں ماہرین صحت سگریٹ نوشی کے خاتمے کیلئے اپنی کوششوں میں سائنسی تحقیق پر مبنی ٹیکنالوجیز اور اختراع کی وکالت کررہے ہیں جس کی ایک کامیاب مثال جاپان میں دیکھی جاسکتی ہے جو دنیا کی نوویں بڑی سگریٹ مارکیٹ ہے، جاپان نے کم نقصان دہ ہیٹڈٹوبیکو متعارف کرواکر سگریٹ نوشوں کی شرح میں خاطر خواہ کمی کی ہے۔

ہیٹڈ ٹوبیکو مصنوعات (ایچ ٹی پی) 2015میں جاپان میں عوامی سطح پر متعارف کرائی گئی،اس کے بعد تحقیق کاروں نے سگریٹ کی فروخت میں پانچ گناکمی اور ایچ ٹی پی کی فروخت میں اضافے کا مشاہدہ کیا۔جاپان نے ایچ ٹی پی کے بعد تھوڑے ہی عرصے میں دنیا میں کسی بھی بڑی سگریٹ مارکیٹ کے مقابلے میں سگریٹ کی فروخت میں بہت تیزی سی کمی دیکھی۔

اگر پاکستان میں جاپان کی طرح کم نقصان متبادل فراہم کئے جائیں تو سگریٹ نوشوں کے پاس بہتر مستقبل کا آپشن موجود ہوگا۔اب وقت آگیا ہے کہ تبدیلی کو اپنائیں اور زندگی کوبہتر بنانے کیلئے جدت کو ایک موقع دیا جائے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button