پریس ریلیز

ایچ اینڈ ایس کے پروجیکٹ آٹوگراف کی شاندار افتتاحی تقریب

کراچی ( پریس ریلیز ) دبئی، چین، انگولا، روس، کینیڈا، کرغزستان کے بعد اب پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی ایچ اینڈ ایس نے مورخہ 3 جون بروز جمعہ بمقام ہوٹل پرل کانٹی نینٹل، لاہور میں ایک میگا ایونٹ کے دوران 11-ارب روپے کے ہائی رائز رہائشی پروجیکٹ آٹوگراف کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس تقریب میں آٹو گراف پروجیکٹ کے ماڈل کی رونمائی بھی کی گئی۔
آٹوگراف، 21 منزلوں پر مشتمل ہونے کے ساتھ 286 فٹ فلک بوس رہائشی عمارت ہے ۔ اس موقع پر آٹوگراف کے 10 کنال پر مشتمل پانچ قسم کے لگژری اپارٹمنٹس اور اسکائی مینشنز کے ماڈلز کی شرکاء کیلئے نمائش کی گئی ۔


ایچ اینڈ ایس کی طرف سے منعقدہ تقریب میں پروجیکٹ کے باقاعدہ آغاز کے ساتھ رئیل اسٹیٹ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونے کا موقع فراہم کیا گیا۔ اس شاندارتقریب کی صدارت ایچ اینڈ ایس کے گروپ وائس چیئر مین حق سن ۔ایچ اینڈ ایس جناب عماد حق اور گروپ وائس چیئرمین و گروپ سی ای او ، ایچ اینڈ ایس جناب سعد حق نے کی ۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں، کمپنی کے ڈائریکٹرز نے پروجیکٹ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم رئیل اسٹیٹ کمیونٹی اور اس سے جڑے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مضبو ط تعلق قائم کر نا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہانا تھا کہ ”رئیل اسٹیٹ سیکٹر : کلائنٹس، کمپنی اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے درمیان تعاون کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ہے “۔

کمپنی کے ڈائریکٹرز نے پروجیکٹ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے آٹو گراف کے مستقبل کے رہائشیوں کے لیے دنیا کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ۔ انھوں نے کہا کہ آٹوگراف میں رہائشیوں کیلئے کمیونٹی لائف اسٹائل اتنا اچھا ہے جتنا کہ دبئی جیسی جگہوں پررہائشیوں کو مل رہا ہے۔ علاوہ ازیں ہم پاکستان میں اعلیٰ معیار زندگی اور شہری طرز زندگی کی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانا چاہتے ہیں جو کہ رئیل اسٹیٹ کمیونٹی کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔
اس تقریب میں مشہور سماجی شخصیات اور سو شل میڈیا انفلوئسرز نے بھی شرکت کی جس میں مشال خان (آٹو گراف کے برانڈ ایمبیسیڈر)، فراز منان، شازیہ دین، شازریٰ خالد، علینہ آصف، زہرہ شاہجہاں، سیف رحمان، سلینہ خان، شرینہ چغتائی، بشریٰ بٹ، یاسر جسوال، سبیکا امام، اور منیب نوازوغیرہ شامل ہیں ۔ اس تقریب کی جھلکیاں معروف سماجی شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کی صورت میں نظر آئیں ۔ ان تمام افراد نے پاکستان میں ایچ اینڈ ایس کے اس پروجیکٹ کا خیرمقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایچ اینڈ ایس نہ صرف دبئی کی نمبر ون کمپنی ہے بلکہ یہ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بھی ایک انقلاب لانے کے لیے تیار ہے۔

لاہورآنے والے دنوں میں ایچ اینڈ ایس جیسی بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے ہاٹ سپاٹ بن گیا ہے ۔ اب ملک کے فیشن حب میں ہر بڑی کمپنی برانڈ امیج قائم کرنا چاہتی ہے اور آٹوگراف کی تعمیر دریائے راوی کے شہر میں ایک سنگ میل کا اضافہ کرنے جا رہی ہے۔ ایچ اینڈ ایس نے پہلے ہی شہر کے اندر گلبرگ 18 میں ایچ اینڈ ایس ہوٹل اور ون لبرٹی مال جیسے منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہےاور اب آٹوگراف کی تعمیر سے شہر میں کمپنی کا تیسرا پروجیکٹ تعمیر ہونے جارہا ہے۔ کمپنی ملک میں40 ارب روپے تک کے منصوبوں کی تعمیر کا آغاز کر چکی ہے اور 2024 تک ملک میں تقریباً 100 ارب روپے کی ترقیاتی منصو بوں کے آغاز کا ارادہ رکھتی ہے ۔

ایچ اینڈ ایس تعمیراتی شعبے میں 25 سال کا تجربہ رکھتی ہے اور اس وقت متحدہ عرب امارات کی نمبرون رئیل اسٹیٹ کمپنی ہے۔ کمپنی نے بین الاقوامی سطح پر معروف ناموں جیسے کہ نخیل، ایمار، میراس، اور دمک کی طرف سے متعدد ایوارڈز اپنے نام کیئے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button