تازہ ترینخبریںپریس ریلیز

سوئی ناردرن کے زیرِ اہتمام سپورٹس گالا کا آغاز

سوئی ناردرن گیس کے زیرِ اہتمام سالانہ سپورٹس گالا 2023 کا آغاز 14 نومبر سے ہورہا ہے جو 17 نومبر تک جاری رہے گا۔

پنجاب سٹیڈیم نشتر پارک (قذافی سٹیڈیم) لاہور میں شروع ہونے والے سپورٹس گالا میں پہلے روز خواتین کے مقابلے دن 11 بجے پنجاب سٹیڈیم کے انڈور جمنیزیم ہال میں منعقد ہوں گے جبکہ سپورٹس گالا 2023 کی افتتاحی تقریب 15 نومبر کو پنجاب سٹیڈیم کی گراونڈ میں سپہر 2 بجکر 30 منٹ پر منعقد کی جائے گی جس میں ایم ڈی سوئی ناردرن عامر طفیل مہمان خصوصی ہوں گے ۔

چار روز تک جاری رہنے والے سپورٹس گالا میں کرکٹ ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی، والی بال اور ایتھلیٹکس کے مقابلے ہوں گے۔ اسپورٹس گالا میں سوئی ناردرن کی ریجنل ٹیمز سمیت کل 20 ٹیمز شرکت کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button