تازہ ترینخبریںپاکستان

صدر مملکت کسی ایک جماعت کے ترجمان نہ بنیں، نگراں حکومت

نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کسی ایک جماعت کے ترجمان نہ بنیں، ان سے گزارش ہے کہ وہ آئینی عہدے کا خیال رکھیں۔

تقریب میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ 8 فروری 2024 کو عام انتخابات ہوں گے اور آنے والی حکومت کیلیے ضروری ہے کہ وہ پالیسی کو جاری رکھیں۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگراں حکومت آئین و قانون کے تحت الیکشن کمیشن کے ساتھ ہے، یقین ہے کہ 30 نومبر کے بعد شیڈول کا بھی اعلان ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت قبرستان نہیں ہے آوازیں آتی ہیں شور بھی ہوتا ہے، تحفظات جمہوریت کا حصہ ہے اس پر پریشان نہیں ہونا چاہیے، شکایت کرنا لوگوں اور جماعتوں کا حق ہے ان کو عوام کے سامنے آنا چاہیے۔

تقریب میں نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ توانائی کے متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے، مہنگی بجلی کی پیداوار سے بوجھ عوام پر پڑتا ہے، گزشتہ حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ 10 ہزار میگاواٹ بجلی شمسی توانائی سے پیدا کریں گے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ شمسی توانائی سے فائدہ اٹھانا چاہیے ہوا سے بھی بجلی بنانے ذرائع ہیں، دنیا اس وقت کلائمنٹ چینج کے دور سے گزر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button