جرم کہانی

جن نکالنے کے نام پر تشدد، جعلی عامل نے نوجوان کو مار ڈالا

بہاولنگر میں جعلی عامل نے جن نکالنے کے نام پر تشدد کرکے نوجوان کی جان لے لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ کھائی بودلہ میں ملزم اظہراور اس کے چیلوں نے نوجوان پر بہیمانہ تشدد کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اظہر اور اس کے چیلوں کے تشدد سے ذوالقرنین نامی نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔

اس سے قبل پیش آئے ایک واقعے میں پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں جعلی عامل نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

چنیوٹ میں تعویز دینے کے بہانے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، کلری کے رہائشی عامل احمد علی کی نازیبا ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون مبینہ طور پر جعلی عامل احمد علی سے تعویز لینے گئی تھی، تعویز کے بہانے عامل نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button