سپیشل رپورٹ

موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر اضافی ٹیکس : عوام کے لئے بڑی خبر

موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر اضافی ٹیکس وصولی کی تیاری کرلی گئی اور ڈیٹا پی ٹی اے حوالے کردیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نان فائلرز کی موبائل سمز بند کرنے کا معاملہ تنازعات کا شکار ہے تاہم اب نان فائلزز کیخلاف 15 مئی کے بعد متبادل کارروائیوں پرغور کیا جارہا ہے۔

نان فائلرز کی سم پر 2.5 فیصد اضافی ٹیکس اور سم بندنہ ہونے پراضافی ودہولڈنگ ٹیکس پر غور ہورہا ہے۔

ہر بار لوڈ کرانے پر اضافی ٹیکس وصول کرنے اور موبائل اور ڈیٹا لوڈپر اضافی ٹیکس لانے پر بھی غور کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں نان فائلرز کاڈیٹا پی ٹی اے حوالے کردیا گیا تھا۔

یاد رہے ایف بی آر نے 15مئی تک نان فائلرز کی سمزبند نہ کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔

5لاکھ سےزائد سمز نہ بندکرنےکیخلاف ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی اے، ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی جائےگی، ایف بی آر نےدرخواست دائر کرنے کیلئے قانونی ٹیم سے مشاورت شروع کردی ہے۔

ایف بی آر ، وزارت خزانہ حکام پی ٹی اے اورٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف درخواست دائر کرنے پر متفق ہیں۔

یاد رہے سمز بلاک کرنے پر ایف بی آر اور موبائل کمپنیوں میں مذاکرات ناکام ہو گئے تھے، ذرائع کا کہنا تھا کہ موبائل کمپنیوں کی جانب سے سمز بلاک کرنے سے انکار کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button