تازہ ترینخبریںپریس ریلیز

بائنو مو اسٹریمرز شو ڈاون 2022 چھ دن کے دلچسپ مقابلے کےبعد اختتام پزیر

بائنومو(Binomo) کی جانب سے اسپانسر کردہ پاکستان کا سب سے بڑا PUBG موبائل اسٹریمرز شو ڈاؤن مشہور اسٹریمرز کے درمیان چھ دن کے دلچسپ مقابلے کے بعد ختم ہو گیا ۔اس مقابلے کا انعقاد 17تا 25 جون 2022 کے درمیان ہوا۔

معروف اسٹریمر ایف ایم ناصر (FYM ESPORTS) نے ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور تین لاکھ روپے کا نقد انعام جیتاجبکہ TUF ESPORTS نے دوسری پوزیشن اپنے نام کرتے ہوئے دو لاکھ روپے کا نقد انعام حاصل کیا ، ٹو رنامنٹ کی تیسر ی پوزیشن XGENERATION نے حاصل کی اور نقد انعام ایک لاکھ روپے کی حقدار قرار پائی ۔

ٹیم ببلو، TDM شو ​​ڈاون کی فاتح رہی جس نے پچاس ہزار روپے حاصل کئےاور ٹورنامنٹ کے سب سے قیمتی کھلاڑی کا ایوارڈ ،ایس ٹی ای نے جیتا اور پچیس ہزار روپے حاصل کئے۔ شوڈائون کے دوران دیگر کھلاڑیوں کو بھی میچوں کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے پر نقد رقم اور انعامات سے نوازا گیا۔

اس ایونٹ کو Pak Clan Battleکے یوٹیوب چینل پر آن لائن اسٹریم کیا گیا۔ جسے 10 ملین سے زائد ناظرین نے دیکھا اور ہر روز گیمنگ کے عالمی زمرے میں یہ ٹو رنامنٹ ٹاپ 30 میں ٹرینڈ کیاجبکہ اس ٹو رنامنٹ کا ہیش ٹیگ #binomostreamersshowdown2022 ٹک ٹاک پر 7.8ملین پر ٹرینڈ کر تا رہا، جو کسی بھی گیمنگ مقابلے کے لیے بڑا اعزاز ہے ۔اس ٹورنامنٹ کی انسٹاگرام اور فیس بک پر بھی رسائی لاکھوں میں تھی ۔

اس موقع پر عالمی ٹر یڈ نگ پلیٹ فارم بائنومو نے اکائونٹ بنانے میں دلچسپی رکھنے والے ٹورنامنٹ کے ناظرین کے لیے پرومو کوڈ "PUBG2022″ کا اطلاق کرکے ابتدائی ڈپازٹ کو دوگنا کرنے کی خصوصی پروموشنل پیشکش کا اعلان کیا تھا ۔

ہزاروں ناظرین نے اس پیشکش سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ڈپازٹ کی گئی رقوم کو دوگنا کیا ۔ اس میگا ایونٹ کی تھیم ” بڑے خواب دیکھیں – تیزی سے قدم اٹھائیں ” تھی۔ اس ٹورنامنٹ کے ناظرین نے اسکنز ، رائل پاسز ، موبائل فونز اور نقد انعام کی شکل میں دو ہزار ڈالر مالیت کے انعام جیتنے کا سنہری موقع بھی حاصل کیا ۔

32 مشہور اسٹریمرز کے ساتھ 3 کھلاڑیوں نے ایک ٹیم کے طور پر "Binomo Streamers Showdown 2022” میں حصہ لیا ۔ ایونٹ کے مشہور اسٹریمرز میں ا سٹار اینونیمس، فائیم بابا، زلمی گیمنگ، پریڈیٹر، مرسی لیس میڈک، اینونیمس اوپی، ایچ ایس سماک، وائرس گیمنگ، ایس پی جوکر، 18 کرپٹو، ٹین وولف گیمنگ، ایف ایس بابا، ایف ایس ملک، آئی بی ایس شان،بابایاگا پلیز ، للی لائیو گیمنگ ، ایف ایم ریڈیو گیمنگ ، باشا او پی ، 47 خلیفہ ، البرٹ او پی ، ایف ایم ناصر ،رومیو ، ڈیڈ سیک سائیکو ، 3ایکس گیمبلر ،، قدیر گیمنگ،نٹ کٹ وائی ٹی ، رور ابو بکر گیمنگ، مقدر گیمنگ ، اور مسٹر خان شامل تھے ۔

"Binomo Streamers Showdown 2022” کو دنیا کے معروف آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم بائنو مو نےا سپانسر کیا تھا اور اس ایونٹ کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو ایسی ڈیجیٹل تفریح فراہم کرنا تھا جس سے ان کے ذہن بیدار ہوں ۔ یہ میگا ایونٹ اضافی آمدنی کے امکانات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ زبردست تفریح ​​فراہم کر نے کا ذریعہ بھی بنا ۔

نوجوانوں کو اضافی آمدنی کے بارے میں اس وقت معلومات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ دنیا بدل رہی ہے اور آمدنی کےصرف ایک ذریعہ پر انحصار کرنا مستقبل کو غیر محفو ظ بناتا ہے ۔ اس ٹورنامنٹ کو ناظرین اور گیمنگ کمیونٹی کی جانب سے بہت سراہا گیا اور ان سب نے با ئنو مو کو اپنے پیغام میں کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے ۔

ٹورنامنٹ کی پیشکش Topline PR نے کی اور اس کے انتظامات Pak Clan Battle نے سنبھالے ۔
اسپانسر کی تفصیلات:

کالے اور پیلے رنگ کابائنومو کا لوگو پاکستانی ٹریڈرز میں بڑے پیمانے پر اپنی شناخت رکھتا ہے ،اور اس ٹر یڈنگ پلیٹ فارم کی و جہ شہرت میں شامل ہے :
 کسی بھی سطح کا ٹریڈنگ کا تجربہ رکھنے والے صارفین کیلئے ایک آسان پلیٹ فارم بننا ۔

 محفوظ ماحول میں مشق کرنے کے لیے مفت تربیتی مواد اور ایک ڈیمو اکاؤنٹ بنانے کی اجازت ۔
 پلیٹ فارم پر کم از کم ڈپازٹ کی حد دو سو روپے ہے اور ٹریڈنگ کا آغاز بھی محض دو سو روپے کے ساتھ کیا جاسکتا ہے ۔
 بائنومو کی جانب سے آسان موبائل ایپ کی سہولت تا کہ وقت اور جگہ کا تعین کیئے بغیر ٹریڈنگ کی جاسکے ۔
 ایک بہت بڑی سپورٹ ٹیم کی چوبیس گھنٹے موجود گی جو آپ کی ہر طرح سے مدد کرے گی کہ پلیٹ فارم کیسے کام کر تا ہے ؟
 ڈپازٹ کو بڑھانے کے لیے شاندار بونس اور پروموشنز کی پیشکشیں ۔
 فوری رجسٹریشن اور صرف چند منٹوں میں خودکار تصدیق۔
 پلیٹ فارم پر سب سے مشہور ادائیگی کے نظاموں میں کمیشن فری ڈپازٹ اور رقوم کی واپسی۔
 VIP تاجروں کو موثر ٹریڈنگ کے لیے منفرد پیشکشوں کی فراہمی ۔

مزید معلومات کیلئے رابطہ کریں :
سید کمیل عباس زیدی
+92 319 6744624

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button