پریس ریلیز

لکس اسٹائل ایوارڈز 2022 پاکستانی ٹیلنٹ کی قدر بڑھانے کی تیسری دہائی میں داخل

 

لکس اسٹائل ایوارڈز (LSA) کا سلسلہ جاری ہے۔جو گزشتہ 21 سال سے پاکستان میں ٹیلنٹ کی پہچان کرانے کا مینار تصور کیا جاتا ہے۔

سالانہ ایوارڈ تقریب میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ افراد،ملک کے لوگوں کی خدمت کرنے والے افراد،گزشتہ سال کے دوران اپنے پسندیدہ فنکاروں کے قابل ستائش کام کو تسلیم کرتے ہوئے منعقد کی گئی۔

ایوارڈز پاکستان بھر میں متنوع آوازوں کو بااختیار بناتے ہیں اور مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور اپنے ستاروں کو دنیا کے نقشے پر لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یونی لیور پاکستان کی بیوٹی اینڈ ویلبیئنگ اینڈ پرسنل کیئر پاکستان کی سربراہ عاصمہ حق نے کہا کہ ہمارا ملک اب تک کی سب سے بڑی آفات سے گزر رہا ہے،سیلاب سے نظام زندگی متاثر ہوا جس کا ہمیں بھی احساس ہے اور ہم اس وږن پر قائم ہیں کہ ہمیں اس اسٹیج کو پاکستانیوں کی مدد کے لیے بھی استعمال کرنا چاہئے۔ اس مقصد کے لیے یونی لیور پاکستان نے بھرپور تعاون کیا ہے۔

بحالی کی کوششوں میں ایک ملین امریکی ڈالر عطیہ کئے جس کا مقصد انفرا اسٹرکچر ،پائیدار رہائش اور ختم ہوجانے والے ذریعہ معاش کو دوبارہ فعال کرنا ہے۔ اس جذبے کےساتھ، LSA تفریحی صنعت کی محنت کا اعتراف کرے گا۔ مناسب انداز اور تمام پاکستانیوں میں مثبت سوچ کوفروغ دینے اور امید لانے کے لیے اس کے اسٹیج کو روشن کریں۔

واضح رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈ بڑے پیمانے پر دیکھی جانیوالی ایوارڈ تقریب ہے جو اب اپنی ابتدا کے بعد تیسری دہائی میں داخل ہوچکی ہے،

انٹرٹینمنٹ ،میڈیا انڈسٹری ، فیشن، میوزک ، ٹی وی کے شعبہ جات میں موجود بہترین ٹیلنٹ کے حامل آرٹسٹوں کو یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔

اس ایوارڈ شو کی تقریب کی ٹی وی پر نشر کی جانیوالی وڈیو کو کروڑوں لوگ دیکھتے ہیں۔ ایوار ڈ عطا کرنے میں عوامی ووٹوں کو بھی مد نظر رکھاجاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button