متحدہ عرب امارت کے ٹاپ لیول پراپرٹی ادارے ایچ اینڈ ایس کی جانب سے لاہور میں بلند ترین عمارت۔ آٹو گراف ۔ بنانے کا اعلان
کراچی (پریس ریلیز) متحدہ عرب امارت کے ٹاپ لیول پراپرٹی ادارے ایچ اینڈ ایس نے لاہور میں بلند ترین اکیس منزلہ عمارت بنانے کا اعلان کردیا ہے ،عمارت کا نام اٹو گراف رکھا گیا ہے ۔ ٹاپ لیول پراپرٹی ادارے ایچ اینڈ ایس کے اعلامیہ کے مطابق ڈی ایچ اے کے عقب میں دس کنال پر بننے والی بلند ترین عمارت آٹوگراف کی تعمیرپر گیارہ ارب روپے لاگت آئے گی ،جدید لگژری آٹوگراف عمارت لاہور کی اہم شاہراہ میپل روڈ پر واقع ہے ،
عمارت کے سامنے دو سو چھیاسی فٹ کی کشادہ جگہ مختص کی گئی ہے جبکہ اس قریب ہی عسکری الیون اور ڈالمین مال جیسےمعروف پروجیکٹس بھی موجود ہیں۔فیشن اور لگژری طرز پر ابھرتے شہر لاہور میں بننے والی بلند ترین جدید عمارت آٹو گراف بھی اس شہر سے مطابقت رکھے گی ،دوسری جانب سرمایہ کاروں سمیت رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ،بروکرزکے لیے کاروباری مواقع بھی فراہم کریگی۔ ایچ اینڈ ایس رئیل اسٹیٹ ، دنیا بھر میں تیزی سے ابھر کر سامنے ایا ہے ،
گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ایچ اینڈ ایس نے متحدہ عرب امارات ،جاپان ،روس،امریکہ ،برطانیہ،کینیڈا سمیت انگولا میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہے، مسلسل کامیابی کے بعدادارے نے گزشہ سال ہی پاکستان کو اپنا مرکز بنایا ہے اور دو اہم رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ لاہور میں بنائے ہیں ایک ایچ اینڈ ایس ہوٹل اور دوسرا ون لبرٹی مال جو گلبرگ اٹھارہ میں واقع ہے ۔
ایچ اینڈ ایس ہوٹل سولہ منزلہ گرے اسٹیکچر ہوٹل ہے جو رواں سال کے اختتام پر مکمل ہوجاے گی ،متحدہ عرب امارت کے ٹاپ لیول پراپرٹی ادارے ایچ اینڈ ایس پاکستان میں فیشن اور دیگر شعبوں میں تیزی سے ابھرتی ہوئی ڈیمانڈز کو پورا کرنے کے لیے مزید پروجیکٹ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
مذید معلومات کے لیئے وزٹ کیجیئے ویب سائٹ www.hspropertypk.com