تازہ ترینخبریںسیاسیات

توشہ خانہ ریفرنس : عمران خان کے خلاف ٹرائل کا آغاز

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں ٹرائل کورٹ کو فوجداری کارروائی کا ریفرنس موصول ہوگیا۔ 

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے عمران خان کے خلاف ٹرائل کا آغاز کر دیا ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کل کے لیے نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج سماعت کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوایا تھا۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ عمران خان پر کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا تھا۔توشہ خانہ ریفرنس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 137، 167 اور 170 کے تحت بھجوایا گیا تھا۔

اس میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت شکایت منظور کر کے عمران خان کو سیکشن 167 اور 173 کے تحت سزا دے ، یہ بھی استدعا کی گئی کہ ریفرنس میں تین سال جیل اور جرمانے کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button