تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کرنیوالی طالبہ کیلئے 2 لاکھ روپے انعام

پنجاب اسپورٹس بورڈ کے وائس چیئرمین ندیم عباس بارا نے گوجرانوالہ میں ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والی طالبہ بسمہ شاہد کو 2 لاکھ روپے انعام سے نوازا ہے۔

ڈاکوؤں کا جرات سے مقابلہ کرنے والی طالبہ بسمہ کے اعزاز میں لاہور میں تقریب ہوئی۔

اسپورٹس بورڈ کے وائس چیئرمین ندیم عباس بارا نے بسمہ شاہد کو دو لاکھ روپے کا چیک دیا۔

ندیم عباس بارا کا کہنا ہے کہ بسمہ شاہد نے ثابت کردیا ہے کہ جرات اور بہادری میں لڑکیاں کسی سے کم نہیں، ان کی جرات کو سلا م پیش کرتے ہیں۔

تقریب میں بسمہ شاہد کی والدہ یاسمین شاہد بھی موجود تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button