تازہ ترینخبریںسپورٹس

فیفا ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نئی تاریخ رقم

قطر میں شروع ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022 کے افتتاحی میچ ہی نئی تاریخ رقم ہوگئی۔

 فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022 کے افتتاحی میچ میں ایکواڈور نے میزبان ملک قطر کو 0-2 سے شکست دے دی۔

1930 سے 2018 یعنی 88 سال کے دوران 21 بار ورلڈکپ مقابلوں کا انعقاد ہوا اور گزشتہ 21 ایڈیشن میں پہلی بار میزبان ٹیم کو افتتاحی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شاندار رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے ورلڈکپ کے آغاز کا اعلان کیا۔

 کپتان اینر ویلینسیا کی عمدہ پرفارمنس کے باعث ایکواڈور نے فیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان قطر کو 0-2 سے شکست دے دی۔فیفا ورلڈ کپ کے گزشتہ 21 ایڈیشن میں یہ پہلا موقع ہے جب میزبان ٹیم کو افتتاحی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آج ٹورنامنٹ میں چار میچز کھیلے جائیں گے ۔ گروپ بی میں پہلا میچ امریکا اور ویلز کے درمیان دوپہر 12 بجے، دوسرا میچ گروپ سی کی ٹیموں ارجنٹائن اور سعودی عرب کے درمیان دوپہر 3 بجے،تیسرا میچ گروپ بی میں انگلینڈ اور ایران کے درمیان شام 6 بجے اور چوتھا میچ گروپ اے میں سینیگال اور ہالینڈ کے درمیان رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button