تازہ ترینتحریکخبریں

صدر علوی نئے آرمی چیف سے متعلق سمری نہیں روکیں گے، شاہ محمود

سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ صدر عارف علوی نئے آرمی چیف سے متعلق سمری نہیں روکیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ صدر سے متعلق بلاول کا بیان غیر مناسب تھا ، پی ٹی آئی کے اندر ایسی کوئی بحث نہیں ہو رہی۔ عمران خان بھی کہہ چکے ہیں انھیں کسی کے آرمی چیف بننے پر کوئی اعتراض نہیں اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی کوئی چوائس نہیں ہے، ان کا ادارے سے کوئی اختلاف نہیں تھا ، نہ ہے اور نہ اختلاف چاہیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھاکہ صدر عارف علوی کے پاس آخری چانس ہے، آرمی چیف تعیناتی پر گڑ بڑ کی تو نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button