تازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی کا جلسے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

تحریک انصاف نے جلسے کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے ۔

پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست اسلام آباد کے پارٹی صدر علی نواز اعوان نے دائر کی جس میں وزارت داخلہ ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ حقیقی آزادی لانگ مارچ کے انعقاد کے لیے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے رجوع کیا، 26 اکتوبر کو خط لکھا گیا لیکن تاحال این او سی نہیں ملا ، سپریم کورٹ کے فیصلےکے مطابق پی ٹی آئی سری نگرہائی وے پر جلوہ کر سکتی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کشمیر ہائی وے پشاور موڑ پر جلسہ کرنے کے لیے این او سی جاری کیا جائے ، عدالت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو این او سی جاری کرنے کا حکم دے اور تحریک انصاف کے کارکنوں کو ہراساں کرنے سے منع کرے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ ڈپٹی کمشنر کواین او سی کے اجراء  کے لیے ہدایات جاری کی جائیں جبکہ آئی جی اسلام آباد کو خصوصی سکیورٹی کے لیے ہدایات جاری کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button