تازہ ترینخبریںدنیا

کوہلی کے کمرے کی ویڈیو لیک پر معروف شخصیات برہم

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ہوٹل روم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوئی ہے جس پر معروف شخصیات نے شدید الفاظ میں اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ویرات کوہلی نے اپنے ایک نامعلوم مداح کی اس حرکت پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے معروف شخصیات کی پرائیویسی کا احترام کرنے اور اس قسم کی حرکات کو تفریح نہ سمجھنے کی تلقین کی۔

ویرات کوہلی کے بھائی ویکاس کوہلی نے اس عمل کو انتہائی تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس نے بھی یہ ویڈیو ریکارڈ کی ہے، یہ انتہائی غیر پیشہ ورانہ ہے۔ یہ شاید ہوٹل کے عملے میں سے ہی کوئی ہوگا اور اگر یہ کسی اور پرستار نے کیا ہے تو ہوٹل مینجمنٹ پر سوالیہ نشان ہے۔ مہمان کی حفاظت اور راز داری کہاں ہے؟

آسٹریلین کرکٹر ڈیویڈ وارنز نے ہوٹل کو ٹیگ کیا اور اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دے دیا۔

اداکار ارجن کپور، ورون دھون ، پرینیتی چوپڑا اور سٹینڈ اپ کامیڈین دانش سیٹھ نے بھی اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خوفناک ، غیر اخلاقی اور غیر مہذب قرار دے دیا۔

یوقا سینہ کے کور کمیٹی ممبر و سیاسی کارکن راہول نارائن کانل نے بھی اس عمل کو ہوٹل انتظامیہ کی غفلت اور غلطی قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button