بلاگ

احسن محی الدین کی یاد میں

پروفیسر ڈاکٹر امینہ محی الدین ضیا

ابو احسن محی الدین زرعی کاروبارسے منسلک تھے، رواں ہفتے امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے شہر ایشیویل میں 74 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔

انہوں نے بارہ سال ڈیمنشیا کےمرض کا ہمت وبہادری سےسامناکیا۔ان کی نمازجنازہ اسلامک سینٹر آف ایشیویل میں جمعرات اٹھارہ اکتوبرکو ادا کی گئی ،جس میں عزیز واقارب اور کمیونٹی شریک ہوئی۔

میرے والد احسن محی الدین 1948 میں لاہور میں عبدالحق اور اشرف سلطانہ کے ہاں پیدا ہوئے۔ وہ 1968 میں ایک نوجوان طالب علم کے طور پر سینٹ لوئس، میسوری ہجرت کر گئے، جہاں انہوں نے یونیورسٹی آف میسوری سینٹ لوئس میں تعلیم حاصل کی اور سینٹ لوئس یونیورسٹی کے جان کک سکول آف بزنس سے ایم بی اے حاصل کیا۔

انہوں نےامریکی ریاستوں شمالی کیرولائنا، الینوائے اور میسوری کے زرعی شعبے میں انمٹ نقوش چھوڑے۔ بلکہ امریکہ میں زرعی شعبے میں آگے بڑھنے سے پہلے انہوں نے 1974 میں پاکستان میں خوردنی تیل کی صنعت میں قدم رکھا۔

جس کے بعد 1984 میں پاکستان میں مڈ ویسٹرن پیٹرسن پولٹری فارمز متعارف کروائے۔پولٹری کی صنعت میں فیڈ کے لیے امریکی مڈ ویسٹرن سویا بین کے استعمال کا آغاز کیا جس سےپیداوار بڑھی۔

امریکہ مستقل منتقل ہوئے تونیوزی لینڈ سے بکریاں لاکر گوشت کی صنعت میں قدم جمایا، 1992 میں بلیڈن بورو، نارتھ کیرولائنا میں پہلا یو ایس ڈی اے کا معائنہ کیا ہوا ذبیحہ حلال میٹ پلانٹ قائم کیا۔

بلیڈن بورو، نارتھ کیرولائنا اور پیری وِل، میسوری میں اپنی میٹ پروسیسنگ کی سہولیات میں مقامی اور تارکین وطن کی بڑی تعداد کو روزگار کے مواقع فراہم کیے۔اس سلسلے میں امریکی امیگریشن پالیسیوں کےبھی تارکین وطن کےحق میں ہموار کرنے کے لیے مہم چلائی،جس کےمثبت اثرات سامنے آئے۔

وہ بلیڈن بوروروٹری کلب کےبھی صدر تھے اور مددگار اورساتھ دینے والے کے طور پر یاد کیے جاتے تھے۔

مجھ سمیت خاندان کا ہرفرد ان کی سماجی خدمات، مہمان نوازی اور رحمدلی کاگواہ ہے انہوں نے نہ صرف خاندان کوجوڑےرکھا بلکہ ہرمشکل میں ساتھ کھڑے ہوئے۔عزم وہمت،وفاداری اور محنت کا درس دیا اور ساری زندگی انہی اصولوں پر کاربند رہے۔ شمالی کیرولینا میں ان کی جیون ساتھی انجم، سینٹ لوئس میں بہن ریحانہ اور بھائی صادق، بیٹا ابراہیم اور بہو سعدیہ، پوتے ہارون اورحمزہ ٹیکساس میں بیٹا یعقوب اور بہو عائشہ، پوتی انیسہ اور پوتی ایزے پنسلوانیا میں اور بیٹی امینہ اور داماد یٰسین، پوتیاں لانا، ایوا اور اینا شمالی کیرولینا میں انہیں  یاد کرتی ہیں،ان کی یادیں اب ہمارے ساتھ رہیں گی۔

بےشک ایک دن سب نےچلے جانا ہے۔

انا للہ وانا الیہ راجعون۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button