بلاگتازہ ترینخبریں

‘عوام کو سبز باغ کیسے دکھاتے ہیں، مریم نواز نے کر دکھایا’

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے نوازشریف کی واپسی کو مہنگائی کے خاتمے کی واپسی قرار دے دیا تاہم وہ پی ڈی ایم حکومت کے سولہ ماہ کی مہنگائی کا طوفان بھول گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سبز باغ کیسے دکھاتے ہیں، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کر دکھایا، لاہور میں جلسے سے خطاب میں مریم نے نواز شریف کی واپسی کو خوشحالی کی واپسی قرار دیتے ہوئے کہا دعویٰ کیا آخری بارمہنگائی میں کمی نوازشریف کے دور میں دیکھی گئی۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو مہنگائی کا خاتمہ ، بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے والا اور دہشت گردی کاخاتمہ کرنے والا نوازشریف آرہا ہے، نواز شریف کے دور میں لوگ بجلی کے بل بھی دیتے تھے، بچوں کی فیس بھی۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف کو نکالاتو ہمارے گھروں، محلوں ، شہروں اور ملک سے روشنی بھی چلی گئی، ہمارے ملک سے سکون بھی چلا گیا لیکن آج نواز شریف سے سب چھیننے والے کہاں ہیں؟عبرت کانشان بنے بیٹھے ہیں، جس نے نوازشریف اورترقی کوروکاآج وہ تاریخ کے کوڑے دان میں پڑاہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف ہر بار کی طرح پہلےسےزیادہ طاقت ورہوکرواپس آرہاہے، نوازشریف ابھی واپس نہیں آیا اورہرطرف سے آواز آرہی ہے ’’اس مرتبہ پھرشیر‘‘ اور جب وہ واپس آئے گا تو اس کو دعا دینے والی ماں اور بیوی نہیں ہوگی، نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم ہو گا۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر دعوؤں میں پی ڈی ایم دور میں سیاست نہیں ریاست بچانے کے دعوے پر کی گئی مہنگائی بھول گئیں۔

نواز شریف کے بھائی شہبازشریف کی حکومت میں عوام کی چیخیں نکالی گئیں، مشکل فیصلے کہہ کرپٹرول، بجلی،گیس مہنگی کی، عوام پر ٹیکسوں کی بارش کی گئی، آئی پی پیز کے بیشتر معاہدے نواز دور میں ہوئے اور اب سیٹ اپ ایسا چھوڑا کہ نگراں حکومت بھی آئی تو روز بجلی گیس مہنگی سے مہنگی کرتی جا رہی ہے۔

عوام کمر توڑ مہنگائی سے بلبلا رہے ہیں اور مریم نواز ذمہ داری پی ٹی آئی پرڈال کر ترقی کے خواب دکھا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button