تازہ ترینخبریںپاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9 مئی واقعات کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی 9 درخواستوں پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواستوں فیصلہ سنایا۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں اور ٹرائل کورٹ کا عدم پیروی پر درخواست خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ میں ضمانت کی درخواستیں بحال کردیں اور کہا ٹرائل کورٹ 9 ضمانت کی درخواستوں کودوبارہ سنے اور 9 کیسزمیں چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار نہیں کیا جا سکے گا۔

یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 ضمانتیں سیشن عدالت اور3 ضمانتیں انسداددہشت گردی عدالت نے خارج کی تھیں، جن میں 9 مئی کے تین مقدمات اور اسلام آباد میں احتجاج کے 3 مقدمات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ توشہ خانہ جعل سازی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور اقدام قتل کا مقدمہ بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button