تازہ ترینخبریںسپورٹس

پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کا معاملہ سینیٹ میں

پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کا معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا گیا۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے، شکایتیں ہیں کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میں میرٹ کی دھیجیاں اڑائی گئیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ آگے ورلڈ کپ آنے والا ہے اور گزشتہ کئی سیریز ٹیم ہار چکی ہے، معاملہ کمیٹی میں بھیجا جائے اس پر بحث اور جائزہ ضروری ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے سیریز کے ساتویں اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرنے کے بعد سات میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز چار ، تین سے اپنے نام کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button