تازہ ترینخبریںپاکستان

ایبٹ آباد تعلیمی ثانوی بورڈ نے ایف اے ، ایف ایس سی کے نتائج کا اعلان کردیا۔

تعلیمی ثانوی بورڈ ایبٹ آباد نے ایف اے /ایف ایس سی پارٹIIکے نتائج کا اعلان کردیا۔تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز ایبٹ آباد اورمانسہرہ کیمپسز کی طالبات نے ایبٹ آباد بورڈ میں پہلی‘دوسری اورتیسری پوزیشنیں حاصل کرلیں۔

آرٹس گروپ میں سرکاری تعلیمی اداروں کی طالبات نے پہلی‘دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کی۔ایک طالب علم ٹاپ تھری میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔

اس حوالہ سے ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کے آڈیٹوریم ہال میں تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی خیبرپختونخوا کے وزیرتعلیم شہرام ترکئی تھے۔

کنٹرولر امتحانات پروفیسربابر ایاز نے ایف اے /ایف ایس سی پارٹIIکے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ایف اے/ایف ایس سی پارٹ IIکے امتحانات میں مجموعی طورپر38ہزار598طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔30ہزار258طلباء وطالبات نے کامیابی حاصل کی۔نتائج کا تناسب78.3فیصدرہا۔تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈکالجز ایبٹ آبادکیمپس کی طالبہ نمرہ خان نے 1057نمبر حاصل کرکے مجموعی طورپراورپری میڈیکل گروپ میں ایبٹ آباد بورڈ میں پہلی‘گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور کی طالبہ اریبہ مرتضیٰ اورتعمیر وطن مانسہرہ کیمپس کی طالبہ ام حبیبہ نے 1056نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ تعمیروطن مانسہرہ کیمپس کی طالبہ فاطمہ جاوید نے 1053نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری انجینئرنگ گروپ میں تعمیر وطن ایبٹ آباد کیمپس کی طالبات حرم نذیر نے 1052نمبر حاصل کرکے پہلی‘عائشہ مسعود نے 1051نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ برائیٹ ویژن ماڈل سکول اینڈ کالج ہری پور کی طالبہ نے1047نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کمپیوٹر /جنرل سائنس گروپ میں برائیٹ ویژن ماڈل سکول اینڈ کالج ہری پور کی طالبہ سید ہ نورفاطمہ نے 1012نمبر حاصل کرکے ایبٹ آباد بورڈ میں پہلی‘تعمیر وطن ایبٹ آباد کیمپس کی طالبہ الشبہ نعیم نے 1003نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1ایبٹ آباد کے طالب علم جنید زیب نے 1002نمبر حاصل کرکے ایبٹ آباد بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول لساں نواب مانسہرہ کی طالبہ صبغہ ستار نے 971نمبر حاصل کرکے ایبٹ آباد بورڈ میں پہلی‘ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول شیرون کی طالباتسندس طارق نے 961نمبر حاصل کرکے دوسری‘زینب بی بی نے 954نمبر حاصل کرکے ایبٹ آباد بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button