تازہ ترینخبریںکاروبار

ملک میں 26 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 42.70 فیصد رہی

ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.58 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور مجموعی شرح 42.70 فیصد رہی۔ حالیہ ہفتے 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 297 روپے مہنگا ہوکر 3 ہزار 84 روپے کا ہوگیا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 51 روپے 75 پیسے، انڈے 8 روپے 98 پیسے فی درجن، دال مونگ 6 روپے 41 پیسے، دال چنا 4 روپے، دال ماش 3 روپے 29 پیسے مہنگی ہوئی۔ چائےکی پتی، دہی، دودھ، ڈبل روٹی، آلو، لہسن، بیف، مٹن اور چاول بھی مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی اور پیاز 73 روپے فی کلو سستی ہوئی، اس کے علاوہ ٹماٹر14 روپے46 پیسے فی کلو ، کیلا 2 روپے 46 پیسے فی درجن اور  گھی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 98 پیسے کمی آئی۔ حالیہ ہفتے 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button