تازہ ترینخبریںسپورٹس

ایشیا کپ: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کرکٹ کپ 2022 میں سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1568231506300080129?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1568231506300080129%7Ctwgr%5Ed03b81dc93b489fd727344add3b3ee6e2275b50d%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1133964

دبئی میں سری لنکا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ عثمان قادر اور حسن علی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

قوم ٹیم کی کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں جبکہ محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، عثمان قادر، حسن علی ، حارث رؤف اور محمد حسنین ٹیم کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب سری لنکن ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ چریتھ اسالانکا اور اسیتھا فرنینڈو آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔

ان کی جگہ دھننجایا ڈی سلوا اور پرامود مدھوسان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button