تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

میاں سومرو کی رخصت کی درخواست مسترد، سپیکر نے نشست خالی قرار

سپیکر راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد میاں سومرو کی نشست مسلسل غیر حاضری پر خالی قرار دے دی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر نے محمد میاں سومرو کی درخواست کا معاملہ ایوان میں رکھا۔سپیکر نے محمد میاں سومرو کی رخصت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کی نشست مسلسل غیر حاضری پر خالی قرار دے دی اور کہا کہ محمد میاں سومرو نے کوئی درخواست بروقت نہیں دی۔ان کا کہنا تھاکہ 40 روزکے اندر درخواست نہیں دی گئی، وقت گزرنے پر درخواست دی گئی۔

محمد میاں سومروکی نشست خالی قراردینے کی تحریک پیپلز پارٹی کی رکن شاہدہ رحمانی نے پیش کی۔تحریک میں کہا گیا تھاکہ محمد میاں سومرو ایوان کے اجلاسوں سے مسلسل 40 دن تک بغیر اجازت غیرحاضر رہے اور یہ ایوان دستور کے آرٹیکل 46 کی شق 2 کے تحت محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار دیتا ہے۔ایوان نے محمد میاں سومرو کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کی۔

قومی اسمبلی سے تحریک منظورہونےکےبعد پی ٹی آئی کے محمد میاں سومروکی نشست خالی قراردی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں محمد میاں سومرو نے سپیکر قومی اسمبلی کو رخصت کی درخواست دی تھی اور وہ جیکب آباد کے حلقے این اے 196 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پررکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button