تازہ ترینتحریکخبریں

یہ جو مرضی کرلیں عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ جو مرضی کرلیں عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔

پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے اہم مشاورتی اجلاس مین گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے عوام کا فیصلہ دیکھ کر یہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ فوری شفاف انتخابات ہیں

سابق وزیر اعظم نے کہا: ’معیشت کی تباہی ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا رہی ہے، انہیں اپنے اقتدار کی فکر ہے ملک کے حالات کی نہیں‘۔

اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما اور ماہر قانون بابر اعوان نے کہا: ’عدالتی بینچ پر دباؤ ڈالنا مسلم لیگ (ن) کا پرانہ وطیرہ رہا ہے، ان کی مرضی کے فیصلے لینے کی تاریخ رہی ہے، بینچ بنانا صرف چیف جسٹس کا دائرہ اختیار ہے، عدلیہ مخالف مہم سے لگتا ہے پنجاب کے بعد مرکز خطرے میں ہے‘۔

عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سیکرٹری جنرل اسد عمر، فواد چوہدری اور شیریں مزاری سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی غیر آئینی رولنگ اور عدلیہ مخالف مہم کا جائزہ لیا گیا۔ بابر اعوان نے کیس سے متعلق آئینی اور قانونی نکات پر بریفنگ دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button