Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںسیاسیات

دعا کریں عمران خان کی گرفتاری کی اجازت مل جائے

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو 3دن جیل میں رکھا جائے تو اس کی سیاست نکل جائے گی۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ دعا کریں عمران خان کی گرفتاری کی اجازت مل جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو 3 دن جیل میں رکھا جائے تو اس کی سیاست نکل جائے گی، میری خواہش ہے سابق وزیراعظم کو اسی سیل میں رکھا جائے، جہاں مجھے رکھا گیا تھا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ایسے فیصلے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے بغیر نہیں کیے جاسکتے، دعا کریں عمران خان کی گرفتاری کی اجازت مل جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی پہلے اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کرائیں اور پھر اجلاس بلائیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے شیری مزاری کی گرفتاری حکومتی عمل دخل کی تردید کی اور کہا کہ سابقہ وفاقی وزیر کی گرفتاری متعلقہ ادارے نے قانون کے مطابق کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!