تازہ ترینخبریںصحتصحت و سائنس
ہومیو پیتھی پر سائنسی تحقیقات میں جانب داری کا انکشاف
ایک طویل مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ ہومیو پیتھی پر بیشتر سائنسی تحقیقات میں جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے، مثبت نتائج پیش کرنے پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آج بھی دنیا میں کروڑوں لوگ جدید طب یعنی ایلوپیتھی کے مقابلے میں ہومیو پیتھی پر زیادہ بھروسہ کرتے ہیں لیکن سنجیدہ طبّی ماہرین کو اس طریقہ علاج پر شدید اعتراضات بھی ہیں۔
یہ ماہرین ہومیو پیتھی کو نہ صرف غیر سائنسی قرار دیتے ہیں بلکہ یہاں تک کہتے ہیں کہ ہومیو پیتھک دوائوں کا اثر محض نفسیاتی ٟ پلاسیبوٞ ہوتا ہے جبکہ وہ حقیقی معنوں میں مریض کو کوئی فائدہ نہیں پہنچاتیں۔
پچھلے سو سال کے دوران ہومیوپیتھی طریقہ علاج کی سچائی معلوم کرنے کےلئے سیکڑوں سائنسی تحقیقات ہوچکی ہیں لیکن
اب تک ہومیوپیتھی کے اصل یا جعلی ہونے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔
نئے مطالعے میں امریکہ اور آسٹریا کے ماہرین نے گزشتہ بیس سال میں ہومیو پیتھی پر کی گئی درجنوں سائنسی تحقیقات میں اختیار کیے گئے طریقوں اور پیش کردہ نتائج کا بہت باریک بینی سے جائزہ لیا ہے۔
جائزے سے معلوم ہوا کہ 2000سے 2013کے دوران ہومیو پیتھی طریقہ علاج کی باضابطہ ٟ رجسٹرڈٞ طبّی آزمائشوں ٟ رینڈمائزڈ کلینیکل ٹرائلز یا RCTsٞ میں سے صرف 46 فیصد کے نتائج ہی شائع کرائے گئے۔ ہومیوپیتھی کے بارے میں شائع شدہ لیکن رجسٹریشن کے بغیر انجام دی گئی طبّی آزمائشوں کی شرح اب تک نامعلوم ہے۔
اس مطالعے میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ ہومیوپیتھی سے متعلق 91 فیصد طبّی آزمائشیں یا تو غیر شائع شدہ ہیں ٟ 38 فیصدٞ یا پھر ان کی رجسٹریشن ہی نہیں کرائی گئی ٟ53 فیصدٞ۔ علاوہ ازیں، رجسٹرڈ کلینیکل ٹرائلز میں سے 75 فیصد کے ابتدائی نتائج میں یا تو جزوی ترمیم کی گئی یا پھر وہ مکمل طور پر ہی تبدیل کردیئے گئے۔
رجسٹریشن کے بغیر کی گئی طبّی آزمائشوں میں علاج کے اثرات زیادہ نمایاں اور اکثر مثبت دیکھے گئے۔ اس مطالعے کی روشنی میں ماہرین نے کہا ہے کہ ہومیوپیتھی کے بارے میں طبّی آزمائشوں کے شائع شدہ نتائج اصل تحقیقات کا منتخب حصہ ہیں جن میں مثبت نتائج ہی زیادہ بیان کیے گئے ہیں۔
اگرچہ اس مطالعے میں ماہرین نے ہومیوپیتھی طریقہ علاج کو جعلی تو قرار نہیں دیا ہے لیکن اتنا ضرور کہا ہے کہ ہومیوپیتھی دوا¶ں کی طبّی آزمائشوں کے نتائج ترتیب دیتے وقت جانتے بوجھتے ہوئے جانب داری کا مظاہرہ کیا گیا ہے اور مثبت نتائج پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔
لہٰذا، ان پر بھروسہ کرنے یا انہیں قابلِ اعتماد قرار دینے میں بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس مطالعے کی تفصیلات بی ایم جے ایویڈنس بیسڈ میڈیسن کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہوچکی ہیں جنہیں کوئی بھی بغیر معاوضے کے پڑھ سکتا ہے۔