تازہ ترینتحریکخبریں

گورنرشپ اوروزارت، ایم کیو ایم کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان

ایم کیو ایم کی اکثریت نے حکومت کا ساتھ دینے کی رائے دے دی ، حکومت کی جانب سے ایم کیوایم کو سندھ کی گورنرشپ اور ایک اور اہم وزارت دینے کی پیشکش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی اکثریت نے حکومت کا ساتھ دینے کی رائے دے دی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اکثریتی ارکان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو کئی بارآزما چکے،اعتماد کرنا مشکل ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایم کیوایم کوسندھ کی گورنرشپ کی پیشکش کی گئی جبکہ وفاق میں ایک اور اہم وزارت بھی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق چند رہنما ابھی بھی اپوزیشن کا ساتھ دینے کے حامی ہے تاہم ایم کیوایم کارکنوں کی رہائی اور دفاتر کھولنے پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی امین الحق نے کہا تھا کہ سیاسی دروازےبندنہیں کیےجاتے ہمیں فیصلہ کرنے کی جلدی نہیں ہے باہمی مشاورت کے بعد کل یا پرسوں حتمی فیصلہ کریں گے حکومت کا رہنا یا جانا ایم کیو ایم کے ہاتھ میں ہے۔

میزبان کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے گورنر شپ کی ڈیمانڈ نہیں کی اور نہ ہی اس پوزیشن میں ہیں، خالدمقبول نے کہا تھا ہم ایک وزارت کا بوجھ اٹھالیں تو کافی ہے، ساڑھے4 ماہ پہلے جب مونس کو وزیر بنایا جارہا تھا تو ایک وزارت کی ڈیمانڈ ہی تھی۔

اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم سے بات چیت جاری ہے امید ہے آج ہونے والی ملاقات حتمی ہو گی کوئی ایک فیصلہ آجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button