تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

دولہا نے شادی کے دوران دلہن پر تھپڑ برسادیے

ان دنوں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی جوڑے کو مالا پہنانے کی رسم کے دوران نہ صرف ناخوش دیکھا گیا بلکہ دولہا کو دلہن پر بار بار ہاتھ بھی اٹھاتے دیکھا گیا۔

بھارت میں ایک شادی کی تقریب میں صورتحال اس وقت بدلی جب دولہا نے دلہن کو مٹھائی کھلانے کی کوشش کی لیکن دلہن کے انکار پر دولہا غصے میں آگیا اور مٹھائی دلہن پر ہی پھینک دی۔

دولہا کے مٹھائی پھینکنے پر دلہن نے بھی ٹرے سے ایک مٹھائی اٹھاکر دولہا پر پھینکی جس کے بعد دولہا نے غصے میں آکر دلہن کو سب کے سامنے اسٹیج پر ہی 3 سے 4 تھپڑ رسید کردیے جس پر لڑکی اسٹیج سے گرپڑی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button