تازہ ترینخبریںپاکستان

دو سے تین دن بہت اہم، تحریک عدم اعتماد کیلئے نمبرز گیم مکمل ٜ اپوزیشن کا دعویٰ

اپوزیشن کی 9رکنی کمیٹی نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن جمع کرانے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔

ذرائع سے ملنے والی خبر کے مطابق اپوزیشن کمیٹی نے تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرانے کی سفارش کردی، اپوزیشن نے نمبرز گیم پورا ہونے کا بھی دعویٰ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن48 گھنٹے میں جمع کرانے پر غور کیا جا رہا ہے، اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ نمبر گیم پوری ہے جلد از جلد تحریک عدم اعتماد لائی جائے، تینوں جماعتوں نے حکومتی ارکان کے ساتھ پیش رفت کمیٹی کے سامنے رکھی۔

ایاز صادق، سعد رفیق، رانا ثنائ اللہ نے اپوزیشن کمیٹی میں ن لیگ کی نمائندگی کی۔ کمیٹی میں یوسف رضا گیلانی، پرویز اشرف اور نوید قمر پیپلز پارٹی کے نمائندے کے طور پر شریک ہوئے۔

ادھر مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے دو سے تین دن بہت اہم ہیں، تحریک عدم اعتماد اور اجلاس کی ریکوزیشن دونوں پر غور ہورہا ہے، ہماری لیگل ٹیم رابطے میں ہے، سارے امور کو دیکھ رہے ہیں، اپوزیشن کی لیڈرشپ سے بھی بات چیت ہورہی ہے، ہم حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے میں ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button