
روس۔ یوکرین جنگ کی وجہ سے یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتیں 198،5 یورو کے ساتھ حالیہ دو سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
یورپ میں قدرتی گیس کے سب سے بڑے تجارتی مرکز، ‘ہالینڈ قدرتی گیس ورچوئیل تجارتی مرکز TTF’ نے کل دن کا اختتام، ماہِ اپریل کے پیشگی سمجھوتوں کی فی گھنٹہ میگا واٹ 165،5 یورو قیمتوں کے ساتھ کیا۔
ٹی ٹی ایف نے آج دن کا آغاز فی گھنٹہ 180 یورو کے فارورڈ کانٹریکٹوں کے ساتھ کیا۔ یہ قیمت کل کی اختتامی قیمت کے مقابلے میں 20 فیصد اضافے کے ساتھ فی گھنٹہ میگا واٹ 198،5 یورو تک پہنچ گئی ہے۔
اس طرح یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتیں حالیہ دو سالوں کی بلند ترین سطح پر آ گئی ہیں۔
واضح رہے کہ روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے شروع کئے تھے۔