تازہ ترینخبریںسپورٹس

بابر اعظم کو ڈانٹنے پر سوشل میڈیا صارفین وسیم اکرم سے ناراض

لاہورٜ ایچ بی ایل پی ایس ایل7میں ملتان سلطانز کیخلاف میچ کے دوران وسیم اکرم کی بابر اعظم کو ڈانٹ ڈپٹ پر سوشل میڈیا صارفین ناراض ہوگئے۔
بابر اعظم کو وسیم اکرم کی ڈانٹ ڈپٹ سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آئی۔ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے میچ میں خوشدل شاہ اور رائیلی روسو جب کراچی کنگز کے بائولرز کی پٹائی لگا رہے تھے تو کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے بائونڈری پر فیلڈنگ کرتے کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کی بظاہر ڈانٹ ڈپٹ کی۔
اس دوران بابر اعظم بھی وضاحت دینے کی کوشش کرتے دکھائی دئیے۔ وسیم اکرم کی بابر اعظم کو ڈانٹنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے وسیم اکرم کے بابر اعظم کے ساتھ رویے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اسے نامناسب قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button