Uncategorized

قطر کو جدید ترین امریکی جنگی طیاروں کی پہلی کھیپ مل گئی

جدید ترین امریکی ساختہ ایف کیو اے 15 جنگی طیاروں کی پہلی کھیپ قطر پہنچ گئی . ماہرین کے مطابق ایف کیو اے 15 کا شمار جارحانہ اور دفاعی مشن کے دوران تیز رفتاری کے لحاظ سے بہترین طیاروں میں ہوتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میزوری میں طیارے بنانے والی کمپنی بوئنگ کے ہیڈ کوارٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قطری وزیر برائے دفاعی امور خالد بن محمد نے کہا کہ قطر دفاعی مقاصد کے لیے اِن طیاروں کی خریداری کر رہا ہے جو ماضی میں خریدے گئے جہازوں کے مقابلے میں زیادہ جدید ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فضائیہ کے کمانڈر جنرل نے کہا قطر کے ساتھ امریکا کا تعلق علاقے کے امن اور سلامتی کے لیے اہم ہے، ہم اپنے شراکت داروں کے مشکور ہیں جنہوں نے باہمی تعاون اور مشترکہ تیاری پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button