Uncategorized

رواں سال 82 لاکھ سے زائد فون پاکستان سے درآمد

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے کہا ہے رواں سال پاکستان میں ایک کروڑ 27 لاکھ موبائل فون تیارکیے گئے۔اکستان 2018 میں موبائل فون درآمد کرنے والا ساتواں بڑا ملک تھا. رواں سال پاکستان نے 82 لاکھ سے زائد موبائل فون درآمد کیے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ٹوئٹر پر کیا.
یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے رواں سال کہا تھا کہ جنوری 2021 تک نو کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ افراد تھری جی یا فور جی انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں اور ملک میں 17 کروڑ 80 لاکھ کے قریب موبائل فون صارف ہیں۔
رپوٹ کی مطابق یہ امید بھی ظاہر کی گئی تھی کہ درآمد شدہ فونز کے مقابلے یہاں تیار کردہ فونز کی قیمتیں کم ہوں گی اور اس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔موبائل جینڈر گیپ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 37 فیصد مرد اور 20 فیصد خواتین سمارٹ فون صارفین ہیں جبکہ کئی لوگوں کے پاس موبائل فون اس لیے نہیں کیونکہ وہ لکھ پڑھ نہیں سکتے، یا قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ یہ خرید نہیں سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button