Uncategorized

رمضان فٹ بال چیلنج کپ 2022 کے میچزکا فیصلہ

رمضان فٹ بال چیلنج کپ 2022 میں متعدد میچز کا فیصلہ ہوگیا ،پہلے میچ میں ملک سعد فٹ بال کلب نے چمکنی کو دوسرے میچ میں عاجز فٹ بال کلب نے یونیورسٹی فٹبال کلب کو جبکہ افغان فٹ بال کلب نے لکی سٹارز کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے
،خیبر پختونخوا سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام رمضان فٹ بال چیلنج کپ 2022 طہماس فٹ بال سٹیڈیم پشاور میں جاری ہے جس میں گزشتہ روز تین میچز کھیلیں گئے، میچز کے نتائج کے مطابق ملک سعد فٹ بال کلب نے چمکنی فٹ بال کلب کے دو صفر سے شکست دے دی،
ئریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام رمضان میں مختلف گیمز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں فٹ بال سرفہرست ہے جس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو کھیل کھود کی طرف راغب کرنا اور کھلاڑیوں کو ان فارم رکھنا ہے،رمضان فٹ بال چیلنج کپ میں ضلع پشاور کے سولہ رجسٹرڈ فٹ بال کلب شرکت کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button