تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

دعا زہرہ کی گھر واپسی کیلئے ماہرہ خان کی دعائیں

پاکستانی معروف، سینئر اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے کراچی سے اغواء ہونے والی 14سالہ لڑکی دعا زہرہ کے تاحال بازیاب نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے متواتر دعا زہرہ کی گھر واپسی سے متعلق دعائیں اور ٹوئٹس کیے جا رہے ہیں۔

ماہرہ خان دعا زہرہ کی بازیابی سے متعلق بڑی سنجیدگی سے اس کیس سے جڑی ہوئی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے کیے جانے والی سب ہی ٹوئٹس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل، پاکستان ڈی جی آئی ایس پی آر اور سندھ کی سی پی ایل سی فورس کو بھی ٹیگ کیا جا رہا ہے۔

ماہرہ خان کی جانب سے کچھ دیر قبل ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ’وہ دعا زہرہ کی بازیابی کے لیے بڑے دل سے دعائیں کر رہی ہیں، اُن کی دعا ہے کہ آج دعا زہرہ بخیر و عافیت اپنے گھر واپس آ جائے، آمین۔‘

اس سے قبل کیے جانے والے ٹوئٹ میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’ خُدارا کوئی مدد کرے، دعا زہرہ کی واپسی کے لیے بہت دعائیں کر رہی ہوں۔‘

واضح رہے کہ کراچی سے اغواء ہونے والی 14سالہ لڑکی دعا زہرہ 4؍ روز بعد بھی بازیاب نہیں ہوسکی ہے تاہم پولیس کے تفتیشی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی مرضی سے گئی ہے۔

فوٹیج سے اہم شواہد ملے ہیں، گھر کے انٹرنیٹ ڈیوائس سے کورٹ میرج اور پسند کی شادی سے متعلق سرچ ہسٹری بھی ملی ہے۔

دوسری جانب دعا زہرہ کے والد کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج رات کی ہے اور میری بیٹی دن میں لاپتہ ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button