فن اور فنکار

سونم باجوہ پاکستانیوں سے متعلق کیا سوچتی ہیں؟

لاکھوں دلوں کی دھڑکن بھارتی پنجابی فلموں کی حسین اداکارہ سونم باجوہ نے اپنی کاسٹ سے متعلق سوال کا جواب دے کر پاکستانیوں کو خوش کر ڈالا۔

اداکارہ سونم باجوہ کا ان دنوں پرانا انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان سے ایک پاکستانی میڈیا ادارے سے منسلک صحافی سوال پوچھتا ہے کہ آج کل باجوہ کچھ زیادہ ہی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں تو اس پر آپ کیا کہنا چاہیں گی؟
سوال کا جواب دینے سے پہلے اداکارہ سونم باجوہ مسکرائیں اور کہنے لگیں کہ میں امید کر سکتی ہوں کہ اچھے کاموں کیلئے ہی خبروں کی زینت بنے ہوں ، جس پر صحافی کہتا ہے کہ جی جی ایسا ہی ہے اور ہمارے پاکستان کے سابق آرمی چیف بھی باجوہ ہی تھے ، یہ سنتے ہیں سونم کہنے لگیں کہ جی مجھے معلوم ہے ان کا ، اور پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اکثر ہی مجھے ایکس( سابقہ ٹوئٹر) پر ٹیگ کر کے لکھتے ہیں کہ باجوہ ہمیں تم سے محبت ہے۔
اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ہم بھی پنجابی بولتے ہیں اور پاکستان میں بھی پنجابی بولی جاتی ہے ، یہی نہیں بلکہ میری کاسٹ باجوہ سے تعلق رکھنے والے لوگ پاکستان میں بھی موجود ہیں تو اس طرح میرا یہ سوچنا ہے کہ پاکستانیوں کو لگتا ہے کہ میں ان ہی میں سے ہوں ، تو یہ چیز اچھی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ سونم باجوہ وہ واحد بھارتی پنجابی فلموں کی اداکارہ ہیں جن کی فین فالوونگ لاکھوں میں ہے اور انہیں ہر زبان بولنے والا شخص پسند کرتا ہے، اس بات کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ یہ جیسے ہی سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر یا پھر ویڈیوز مداحوں کیساتھ شیئر کرتی ہیں تو دیکھتے ہی دیکھتے چند منٹوں میں ایک پوسٹ پر لاکھوں کی تعداد میں لائکس اور کمنٹس آ جاتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button