فن اور فنکار

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ، شاہ رخ خان کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے گھر ’گیلکسی اپارٹمنٹ‘ کے باہر شوٹنگ کے حالیہ واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے شاہ رخ خان کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز (KKR) کے ایڈن گارڈنز میں لکھنؤ جائنٹس اور راجستھان رائلز کے خلاف ہونے والے میچز دیکھنے کے لیے کولکتہ گئے تھے اور کل رات کو وہاں سے ممبئی واپس آئے ہیں۔

شاہ رخ خان کی کولکتہ ایئرپورٹ سے کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں اُنہیں پولیس اور گارڈز کی سخت سیکیورٹی میں ایئر پورٹ کی معمول کی چیکنگ کے مراحل سے گزرنے کے بعد ممبئی کے لیے روانہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اتوار کی رات 4 بجکر 55 منٹ پر دو ملزمان نے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی تھی جس کے بعد ملزمان موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے تھے۔

اس واقعے کے بعد لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے بذریعہ سوشل میڈیا اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے ’ٹریلر‘ قرار دیا تھا۔

بھارتی پولیس نے کارروائی کرکے 24 گھنٹوں کے دوران ہی دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button