تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

ویڈیو: بھارتی خاتون صحافی کی ناچتے ہوئے رپورٹنگ

 بھارتی ٹی وی چینل کی خاتون صحافی کی منفرد انداز میں رپورٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی خاتون صحافی کی یوکرین جنگ کے دوران روسی بحری جہاز کے تباہ ہوجانے کی خبر اچھوتے انداز میں دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر صارفین ان کے انداز پر حیرت کا اظہار کررہے ہیں جبکہ کچھ ان پر تنقید بھی کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون رپورٹر ہندی زبان میں یوکرین سے خبر دے رہی ہیں کہ روس نے یوکرین کا دورہ کرنے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس خبر کو دنیا کے تمام ہی چھوٹے بڑے میڈیا آؤٹ لیٹس نے رپورٹ کیا مگر کسی نے بھی اس معاملے کو ایسے رپورٹ نہیں کیا جیسے بھارت کی خاتون رپورٹر نے کیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سنجیدہ معاملے پر رقص کرتے ہوئے مزاحیہ انداز سے رپورٹ کررہی ہیں۔

خاتون صحافی کی ٹوئٹر پروفائل پر نظر دوڑائی جائے تو کبھی وہ کسی تباہ شدہ جنگی ٹینک کے اوپر کھڑی نظر آرہی ہیں تو کبھی تباہ شدہ عمارتوں کے ہمراہ تصویر بنوارہی ہیں۔

خاتون رپورٹر کو اپنے منفرد انداز کے سبب سوشل میڈیا پر طنز و مزاح کا سامنا بھی ہے جبکہ کئی صارفین نے انہیں ڈانسنگ رپورٹر کے لقب سے بھی نوازا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button