Uncategorized

جیت خواب بن گئی ، کراچی کو مسلسل پانچویں شکست کا سامنا

پی ایس ایل 7 میں جیت کراچی کنگز کیلئے خواب بن کر رہ گئی .کراچی کنگز کو مسلسل پانچویں شکست سے دوچار ہونا پڑ گیا
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 42 رنز سے شکست دے دی. اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیت کے لیے کراچی کنگز کو 178 رنز کا ہدف دیا تھا۔
واضح رہے کہ اسلام آبادیونائیٹڈ 4 میچز میں سے 2 میں کامیابی حاصل کر کے 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جب کہ کراچی کنگز کو لاہور، پشاور ، کوئٹہ، اسلام آباد اور ملتان نے شکست سے دوچار کیا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے جانے والے ہدف کے تعاقب میں 135 رنز ہی بنا سکی۔
میچ میں پال اسٹرلنگ نے 39 اور شاداب خان نے 34 رنز بنائے جب کہ ایلکس ہیلز 30 ،کولن منرو 33 ،اعظم خان 16 اورآصف علی 10 رنز کا اضافہ کرسکے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے جانے والے 178 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز 135 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
محمد نبی کے 47 رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے کراچی کنگز کے 7 بلے باز ڈبل فگر میں بھی نہیں جا پائے۔ شرجیل خان 6 ، کپتان بابر اعظم 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ شاداب خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 177 رنز بنائے تھے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پال اسٹرلنگ 39 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button