Uncategorized

آسٹریلیا پاکستان میں تین ٹیسٹ ایک ہی جگہ کھیلنے کی خواہشمند

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی دورہ پاکستان کیلئے بھی حتمی تیاریوں کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 3 مارچ سے کراچی میں ہو گا جبکہ لاہور اور راولپنڈی میں بھی ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں، تاہم آسٹریلوی ٹیم تمام میچز کسی ایک وینیو پر کھیلنے کی خواہش رکھتی ہے۔
سری لنکا کیخلاف آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تاکہ پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے بہتر انداز میں تیاری کر سکیں۔اس کے ساتھ ساتھ مزید کہا گیا ہے کہ سری لنکا کیخلاف سیریز میں انڈریو مکڈونلڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر دیگر اسپورٹ اسٹاف کے ہمراہ دورہ پاکستان سے قبل تیاریوں کیلئے چھٹیاں لیں گے۔
آسٹریلوی ٹیم سکیورٹی اور کورونا کے معاملات کے پیش نظر دورۂ پاکستان کے دوران تینوں ٹیسٹ میچ ایک ہی مقام پر کھیلنے کی خواہشمند ہے، تاہم اس سلسلے میں پی سی بی اور آسٹریلوی بورڈ میں بات چیت جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button