
طلباء تنظیم کے سٹوڈنٹس کا قانون کی خلاف ورزی کامعاملہ، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پر کارروائی۔
سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اور اساتذہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والی طلباء تنظیم کے04 سٹوڈنٹس ضیاء۔عامر۔ عثمان اور نعمان نے ڈائریکٹر اور اساتذہ پر حملہ کیا۔
ان طلبا نے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
پولیس کی فوری کارروائی کرتے ہوئے ضیا۔عثمان اور عامر گرفتارکر کے ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
طلباء تنظیم کے سٹوڈنٹس نے توڑ پھوڑ بھی کی اور سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا۔
کارسرکار میں مداخلت اورپولیس کے ساتھ مزاحمت اور روڈ بلاک کرنے پربھی مقدمہ میں دفعات شامل کر لیں گئی۔
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر رضا تنویر کی قیادت میں پولیس کا گرینڈ آپریشن 40 طلباء گرفتار
ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ توڑ پھوڑ کرنے,دھمکیاں دینے، سرکاری املاک کو نقصان پنہچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔