فن اور فنکار

امیتابھ بچن کی جان کو خطرہ ! جگر کام کرنا بند کر گیا

لیجنڈری بھارتی اداکار 25 فیصد جگر کیساتھ جہ رہے ہیں کیونکہ انکا 75 فیصد جگر ناکارہ ہوچکا ہے۔

81 سالہ امیتابھ بچن کا ہیپاٹائٹس بی کے حملے میں 75فیصد جگر ناکارہ ہوگیا تھا۔

انہوں نے زندگی بھر بہادری سےصحت کے مسائل کا سامنا کیا، 1982میں پسلیوں میں چوٹ لگی، 2020میں کورونا کا شکار ہوئے ، گیسٹرو ہوا، ریڑھ کی ہڈی کا تپ دق ہوا، کئی سرجریاں ہوئیں اور مختلف اوقات میں انہیں خون کی 60بوتلیں بھی لگیں
ایک مرتبہ تو جیا بچن سے یہاں تک کہا گیا کہ صرف آپ کی دعائیں کلینیکلی مردہ قرارپانے والے امیتابھ کو زندہ کر سکتی ہیں۔

1982میں فلم ’قلی‘ کے سیٹ پر ایک خطرناک حادثے میں پیٹ میں چوٹ نے انہیں صحت کے حوالے سے متعدد مسائل کا شکار کیا ۔

امیتابھ بچن 2 اگست 1982 میں فلم قلی کےلئے بنگلور یونیورسٹی کیمپس میں اداکار پونیت اسر کے ساتھ لڑائی کا ایک منظر فلمارہے تھے جب انہوں نے غلط چھلانگ لگائی، جس سے پیٹ میں شدیدچوٹ لگی، بڑے پیمانے پر اندرونی ہیمرج اور خون بہنے لگا۔
سمی گریوال نے ایک بار اپنے شو میں امیتابھ سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے انکشاف کیا،میں کوما میں تھا۔ حادثے میں میری آنت پھٹ گئی تھی اور پھر وہاں سرجری ہوئی جہاں میں 12-14 گھنٹے تک اینستھیزیا سے باہر نہیں آ سکا۔

اس وقت جب انہوں نے محسوس کیا کہ یہ سب ختم ہو گیا ہے کیونکہ شاید ہی کوئی نبض تھی، بی پی تقریباً صفر تک گر گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button