پاکستان

رمضان پیکیج میں آٹے کے تھیلے پر نواز شریف کی تصویر لگانے کا معاملہ عدالت جا پہنچا

پنجاب حکومت کے نگہبان رمضان پیکیج میں آٹے کے تھیلے پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی تصویر لگانے کا معاملہ عدالت جا پہنچا ہے۔

مریم نواز نے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوتے ہی صوبے کے عوام کے لیے نگہبان رمضان پیکیج کا اعلان کیا تھا جس کے تحت عوام کو ماہ مقدس کے لیے راشن دیا جا رہا ہے تاہم اس میں آٹے کے تھیلے پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی تصویر پرنٹ کرنے پر کئی حلقوں کی جانب سے اعتراضات  کیے جا رہے تھے۔

اب رمضان پیکیج میں آٹے کے تھیلے پر نواز شریف کی تصویر پرنٹ کرانے کا معاملہ عدالت تک جا پہنچا ہے اور لاہور کے ایک شہری منیر احمد نے لاہور ہائیکورٹ میں اس اقدام کو چیلنج کر دیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب حکومت کے خزانے کو ذاتی تشہیر کیلیے استعمال نہیں کیا جا سکتا، حکومت بی آئی ایس پی کے ذریعےرقم لوگوں تک پہنچائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آٹے کی اس طرح تقسیم شہریوں کے وقار کے منافی ہے، آٹے کی تقسیم کیلیے کسی کی عزت نفس مجروح نہ کی جائے۔

درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ پنجاب حکومت کو آٹے کے تھیلے پر نواز شریف کی تصویر پرنٹ کرانے سے روکا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button