پاکستان

رینجرز نے ریڈیو پاکستان کراچی کی عمارت 8 سال بعد خالی کردی

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع ریڈیو پاکستان کی تاریخی عمارت کو سندھ رینجرز کے انسداد دہشت گردی ونگ نے تقریباً 8 سال بعد جنوری کے دوسرے ہفتے میں خاموشی سے خالی کر دیا۔ انگریزی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق مین گیٹ کے باہر سیمنٹ کی رکاوٹیں اب بھی موجود ہیں، اس لیے بہت سے لوگوں کو اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ یہاں صورتحال معمول پر آگئی ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز نے ڈان کو تصدیق کرتے ہوئے کہ جی یہ سچ ہے، ہم نے ریڈیو پاکستان کی عمارت خالی کر دی ہے۔

جب ان سے اچانک عمارت خالی کرنے کی وجوہات کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ہم پر انگلیاں اُٹھا رہا تھا، اب جب ہم عمارت چھوڑ چکے ہیں، تو آپ کو اس سے بھی کوئی مسئلہ ہے؟ ہم کسی بھی جگہ خود نہیں جاتے، سندھ حکومت کی طرف سے ہمارے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں، اب ہم گڈاپ میں ٹول پلازہ کے قریب نئی جگہ منتقل ہو گئے ہیں، جو ہماری ضرورت کے عین مطابق ہے۔

ریڈیو پاکستان کے سینئر ملازم نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ آپ اس کے بارے میں سوچتے ہیں، تو یہ واقعی رینجر کے لیے مثالی جگہ نہیں تھی، شہر کے وسط کے مقابلے میں ان کے لیے زیادہ بہتر جگہ کنٹونمنٹ کے علاقوں میں ہوسکتی ہے، مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ یہاں ان کے اپنے حفاظتی مسائل بھی ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button