Uncategorized

باب وولمر نے مشتاق احمد کے پیچھے کلمہ پڑھا. انضمام الحق

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر کے مسلمان ہونے سے متعلق وائرل ہونے والی اپنی ویڈیو پر وضاحت
دیتے ہوئے کہا ہے
میں ایک یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت کے لیے گیا ہوا تھا جہاں مجھ سے پوچھا گیا کہ ’آپ کے ساتھ باب وولمر تھے تو آپ نے انہیں مسلمان نہیں کیا؟‘
جس پر میں نے انہیں بتایا کہ ہم ویسٹ انڈیز میں تھے اور ہم نے وہاں جو آخری میچ کھیلا تھا اسی کی پریکٹس میں مصروف تھے، گرمی زیادہ تھی تو میں مشتاق احمد اور باب وولمر ایک ٹینٹ میں کھڑے تھے۔
وہاں بات چیت کے دوران باب وولمر نے پوچھا کہ مسلمان ہونے کا کیا طریقہ ہے؟ جس پر ہم نے انہیں بتایا کہ اللہ پر ایمان لانا اور اس کے رسول ﷺ پر ایمان لانا، پاک ہونا اور کلمہ پڑھنا پڑتا ہے۔

باب وولمر نے پوچھا کہ کون سا کلمہ پڑھنا پڑتا ہے؟ جس پر مشتاق احمد نے بتایا کہ لا الہ اللہ محمد رسول اللہ ﷺ پڑھتے ہیں، تو جس وقت مشتاق احمد کلمہ پڑھ رہے تھے تو باب وولمر نے کہا کہ آہستہ پڑھو، میں نے بھی پیچھے پڑھنا ہے، جس پر مشتاق احمد نے کلمہ آرام آرام سے پڑھا اور باب وولمر نے بھی ان کے پیچھے کلمہ دہرایا۔
انضمام الحق نے کہا ’اللہ کرے، میرا گمان ہے کہ وہ اس چیز پر مسلمان ہو جائیں‘ لیکن اس حوالے سے مزید وضاحت علماء کرام ہی کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button