تازہ ترینخبریںپاکستان

پاک بحریہ کے 4 افسران کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پاک بحریہ کے 4 افسران کو ترقی دیتے ہوئے وائس ایڈمرل کے عہدے تفویض کردیے گئے، ترقی پانے والوں میں وائس ایڈمرل عبدالصمد، وائس ایڈمرل عابد حمید، وائس ایڈمرل راجہ رب نواز اور وائس ایڈمرل فیصل عباسی شامل ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل عبدالصمد کمانڈر نیول اسٹرٹیجک کمانڈ میں فرائض انجام دے رہے ہیں، وائس ایڈمرل عابد حمید ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف میٹریل کےعہدے پر ہیں۔

وائس ایڈمرل راجہ رب نواز کمانڈر کوسٹ کے فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ وائس ایڈمرل فیصل عباسی کمانڈر پاکستان فلیٹ کے عہدے پر فائض ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والے افسران کمانڈ اینڈ اسٹاف تعیناتیوں کا وسیع تجربہ رکھتےہیں، ترقی پانے والے افسران کو اعلیٰ ملٹری سروسز کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button