تازہ ترینخبریںدیسی ٹوٹکے

سیاہ حلقوں کا خاتمہ کرنے والی 5 غذائیں

خواہ مرد ہو یا عورت ہر انسان خوبصورت نظر آنا چاہتا ہے اور تروتازہ شاداب چہروں کو ہی خوبصورت قرار دیاجاتا ہے، اگر جِلد صاف شفاف نکھری ہو مگر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے موجود ہوں تو ایسے میں ساری شخصیت پر منفی اثر پڑتا ہے۔

مارکیٹ میں آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کے علاج کے لیے درجنوں کیمیکل سے لبریز کریمیں دستیاب ہیں جو کہ قیمت پر مہنگی اور نتائج سے متعلق غیر مؤثر ثابت ہوتی ہیں، ان کریموں کے لگانے سے حلقوں پر کوئی خاطر خواہ فرق نہیں پڑتا البتہ آنکھوں کی صحت اور بینائی ضرور داؤ پر لگ جاتی ہے۔

طبی ماہرین کی جانب سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ کریمیں لگا کر باہر سے سیاہ حلقوں کا علاج کرنے کے بجائے اپنی غذا میں مثبت تبدیلیاں لا کر اندر سے اِن کا علاج اور اِن سے تادیر چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے مگر  سب سے پہلے سیاہ حلقے بننے کی وجوہات جاننا لازمی ہے۔

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے کیوں بنتے ہیں ؟

ماہرین کے مطابق نیند کی کمی کے سبب آنکھوں کے گرد گہرے حلقے بن جاتے ہیں جبکہ خواتین میں ہارمونز کی تبدیلی اور چڑچڑے پن، ذہنی دباؤ کے سبب بھی سیاہ حلقے پڑتے ہیں۔

اس کے علاوہ نشہ آور ادویات کا زیادہ استعمال، سگریٹ نوشی، پانی کی کمی اور غذائی کمی کے سبب بھی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بن جاتے ہیں اور آنکھوں کی خوبصورتی ماند پڑجاتی ہے۔

علاج بذریعہ غذا 

طبی ماہرین کے مطابق سیاہ حلقوں سے نمٹنے کے لیے غذائیت اہم کردار ادا کرتی ہے، وٹامن سی سے بھرپور غذائیں جیسے کھٹے پھل، انڈین گوزبیری اور پپیتا فائدہ مند ہے۔

ماہرین کے مطابق گری دار میوے اور بیج جیسے کہ بادام، سورج مکھی کے بیج، مونگ پھلی، اور فلیکس سیڈ (السی) وٹامن ای وغیرہ۔

وٹامن سی

طبی ماہرین کے مطابق وٹامن سی سے بھرپور غذائیں اِن پریشان کن سیاہ حلقوں سے نجات دلانے میں مدد دے سکتی ہیں، وٹامن سی کھٹے پھلوں جیسے کہ سنترے، لیموں، کیوی، مالٹے، انگور، انڈین گوزبیری (آملہ)، امرود اور پپیتے میں بہتر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

لائکوپین (لال غذاؤں میں پایا جانے والا جز)

طبی ماہرین کے مطابق لائکوپین (لال غذاؤں) کا استعمال سیاہ حلقوں سے نجات دلا سکتا ہے، لال غذاؤں میں تربوز، گلابی امروز، انار، ٹماٹر، لال گریپ فروٹ اور گاجر وغیرہ شامل ہیں۔

آئرن سے بھرپور غذائیں

آئرن سے پھرپور غذاؤں میں سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک، میتھی (میتھی دانہ اور سبزی)، چولائی کے پتے، دالیں ، پھلیاں، تل کے بیج (تل) اور گڑ وغیرہ شامل ہے۔

وٹامن ای

گری دار میوے اور بیج وٹامن ای سے بھرپور ہوتے ہیں، وٹامن ای حاصل کرنے کے لیے بادام، سورج مکھی کے بیج، مونگ پھلی اور فلیکس سیڈز (السی) کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سبز پتوں والی سبزیاں

طبی ماہرین کے مطابق ہرے پتے والی سبزیاں ناصرف آئرن حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں بلکہ اِنہیں بطور غذا سیاہ ہلکے کے خاتمے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، ہرے پتے والی سبزیوں میں پالک، دھنیے کے پتے،  پودینے کے پتے وغیرہ استعمال کیے جا سکتے ہیں، ماہرین کے مطابق پودینے میں وٹامن کے زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے، ان کا باقاعدہ استعمال وٹامن کے کی سطح کو بہتر بنانے میں مدد  دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button